English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران: انسانی حقوق کے خاتون وکیل گرفتار، ریاستی سکیورٹی توڑنے کا الزام

share with us

تہران:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی مشہور خاتون وکیل نسرین ستودہ کو ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پچپن سالہ ستودہ کو ایرانی حکومت نے گزشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔ خاتون وکیل کے شوہر رضا خاندان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو اس الزام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تہران کی ایوین جیل میں رکھا گیا ہے اور انہیں پچانوے ہزار ڈالر کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے پر بھی رہائی نہیں دی گئی۔ خاندان کے مطابق وہ بدستور جیل کی ویمن ونگ میں مقید ہیں۔ دوسری جانب نسرین ستودہ نے عائد الزام کی تردید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا