English   /   Kannada   /   Nawayathi

نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس معطل 

share with us

بغداد:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہی عارضی طور پر بندکردیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کیخلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی،جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کردیگئی۔ہفتہ کو الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلبا کے امتحانات ہورہے ہیں اسلئے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا،گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں،لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ 2گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا