English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت بہار جنرل طبقہ کے خلاف

share with us

اس ظالمانہ اور متعصبابہ قانون کا نقصان صرف جنرل ذاتی ہی کونہیں اٹھانا پڑرہا ہے بلکہ خود تعلیمی شعبے کو بھی ۔کیونکہ اول تو جنرل ذ۱تی کو سیٹ بھی بہت محدود تعداد میں دی جاتی ہے پھر سونے پرسہاگہ کہ ریزرویشن کی بنیاد پرریزرویشن والے ان محدود سیٹوں پربھی قابض ہو جاتے ہیں اور ریزرویشن والوں کی سیٹیں تقریبا خالی پڑی رہ جاتی ہیں چونکہ ریزرو سیٹوں پرجنرل والے جانہیں سکتے اس لئے ویکنسی کے لحاظ سے برسوں بعد بھی سیٹیں پر نہیں ہوپاتیں۔
لہذا میں اس مراسلہ کے ذریعہ تمام فلاحی تنظیموں خصوصا انجمن اردو ترقی بہار اور قائدین مذہب وملت ،وتمام ممبران اسمبلی خصوصا جناب ڈاکٹر فیاض احمد ، عبدالباری صدیقی اور جناب عبدالغفور صاحبان سے مودبانہ التماس کرتا ہوں کہ آپ سبھی ملکر میری اس آواز کو اسمبی اور اسمبلی سے باہر بھی پرزور انداز میں اٹھائیں اور حکومت سے اس ظالمانہ اور متعصبانہ قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ مضبوطی کے ساتھ کریں تاکہ جنرل ذاتی کی حق ماری کا سلسلہ بند ہو اور زیادہ سے زیادہ تقرریا ہوں سکے ، بلکہ ریزرویشن والے بھائیوں سے درخواست بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی میری آواز سے آواز ملائیں کیونکہ اس سے آپ کا کوئی نقصان نہیں ہوگا اور ہم غریبوں کا فائدہ ہو جائیگا ۔اور قارئین کرام سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی اس مضمون کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور دیگر اخباروں میں بھی لکھیں ۔
نیز اخیر میں معزز وزیر اعلی نتیش کمار جی سے بھی میری گزارش ہے کہ اگر آپ حقیقت میں محب اردو اور محب تعلیم ہیں تو وسعت ظرفی کا ثبوت پیش کریں اور مذکورہ ظالمانہ قانون کو ختم کرکے متوازی قانون بنائیں جس سے ریزرویشن والوں کا فائدہ ہو اور جنرل ذاتی کا نقصان نہ ہو اور تعلیمی شعبے میں بھی بہتری آئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا