:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

لکھنؤ :19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)چارباغ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل ویراٹ انٹرنیشنل میں منگل کی صبح لگی زبردست آگ میں اب تک ایک بچی اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے، وہیں تین لوگوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ آگ کی وجہ سے ہوٹل مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا ہے۔ فی الحال راحت اور بچاو کا کام ختم ہو گیا ہے اور سبھی لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ویراٹ انٹرنیشنل میں لگی آگ نے بغل کے ایس ایس جی انٹرنیشنل ہوٹل کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ دونوں ہی ہوٹل پوری طرح سے جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ وہیں، پانچ سنگین طور پر جھلسے لوگوں میں سے ایک بچی، ایک خاتون اور تین دیگر کی ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تین دیگر زخمیوں کی صورت حال بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بچی کی شناخت مینل کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک دھماکے کے ساتھ ہوٹل میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ہوٹل کو اپنی زد میں لے لیا۔ یہ بھی بات سامنے آ رہی ہے کہ ضوابط کو درکنار کر کے غیر قانونی طریقہ سے ہوٹل چل رہا تھا۔ حالانکہ آگ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ جس وقت آگ لگی اس وقت ہوٹل میں کئی لوگ موجود تھے۔ایس ایس پی دیپک کمار نے کہا کہ گواہوں کے مطابق، تقریبا 5:30 بجے ہوٹل سے دھواں نکلنے لگا۔ پولیس کو اطلاع تقریبا 6.15 بجے دی گئی۔ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |