English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا نے متنازعہ جزیرہ ڈوکڈو کے قریب دو روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا 

share with us

سیول:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا نے جاپان کی جانب سے متنازعہ بنائے گئے جزیرہ ڈوکڈو کے قریب دفاعی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کے ترجمان شوئی ہیون سو نے بتایا کہ ڈوکڈو جزیرہ جو کہ اندرونی فورسز کے حملے کے بعد سے جنوبی کوریا کا علاقہ ہے کے دفاع میں باقاعدگی سے کی جانے والی دفاعی فوجی مشقوں کا معمول کے مطابق آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ مشقوں میں بحری ، میرین کارپس اور ساحلی دستے حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران چھ جنگی جہاز اور سات طیارے متحرک کردار ادا کریں گے ۔ واضح رہے چٹانوں پرمشتمل جزیرہ ڈوکڈو جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا