English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی کے بعد جی ڈی پی کو لے کر میری پیشن گوئی صحیح ثابت ہوئی: چدمبرم

share with us

نئی دہلی:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد انہوں نے جی ڈی پی کے اضافے کی شرح میں ڈیڑھ فیصد کمی آنے کا جو اندازہ ظاہر کیا تھا، وہ صحیح ثابت ہوا ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 'نوٹ بندی جیسی مصیبت کسی بھی ملک پر نہیں آنی چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں بھارتی معیشت کے لیے یہ کافی نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے اعلان کے ایک دن بعد ہی انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اس سے اقتصادی ترقی کی شرح میں ڈیڑھ فیصد کی کمی آئےگی۔انہوں نے کہا کہ جہاں 2015۔16 میں اقتصادی ترقی کی شرح 8.2 فیصد تھی، وہیں 2017۔18 میں اس کی شرح 6.7 فیصد پر آ گئی۔ اس سے قبل چدمبرم نے مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی معیشت اے سی کار کی مانند ہو گئی ہے، جس کی تین ٹائروں میں ہوا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے پٹرول ڈیزل سمیت دیگر چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا تھا۔چدمبرم نے کہا تھا کہ 'نجی سرمایہ کاری، نجی کھپت، برآمد اور سرکاری اخراجات کسی معیشت کے چار اضافہ انجن (گروتھ انجن) ہیں۔ یہ کسی کار کی چار ٹائروں کی طرح ہیں۔ اگر ایک یا دو تائریں پنچر ہوں تو گاڈی سست پڑ جاتی ہے، لیکن ہمارے یہاں تو تین ٹائریں پنچر ہو چکی ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا