:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

بنگلورو 12؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) اپنے بیوی کے فیس بک کے استعمال پر اعتراض جتائے جانے کے بعد دونوں کے درمیان ہوئی لڑائی نے بلآخر دونوں کی جان لے لی۔متأثرہ کی شناخت انوپ (34) اور اس کی بیوی کی شناخت سومیا (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بیگالور پولیس تھانہ حدود میں آنے والے رامیا لایٹ کے مقیم ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان چند دنوں سے ہمیشہ اس بات کو لے کر لڑائی ہوتی رہتی تھی کہ سومیا اپنا زیادہ تر فیس بک پر گذارتی ہے اور اپنے دوستوں سے میسجنگ کرتی ہے۔اس بات پر اس کے شوہر انوپ کو سخت اعتراض تھا۔ کئی دنوں سے ان کے درمیان تو تو میں میں ہوتی رہتی تھی لیکن کل ہونے والی تو تو میں میں کا نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں نے اپنے اپنے گھروں کے الگ الگ کمروں میں خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کے روز ان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ گھر کے مالک نے اپنے گھر کے باہر آکر دیکھا کہ دونوں لڑتے لڑتے گھر سے باہر آگئے ہیں اس نے سمجھا بجھاکر دونوں کو واپس ان کے گھر بھیج دیا۔ اس دوران انوپ نے سومایا کے بھائی روی چندرا کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ اس کی بہن اپنا زیادہ تر وقت فیس بک پر گذارتی ہے اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی ہے۔ اس نے اپنے بہن کو گھر لے جانے کی بات بھی کہی۔ کل صبح قریب ساڑھے سات بجے سومیا نے اپنے بھائی روی چندرا کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ اس کا شوہر اس پر زیادتی کررہا ہے اور وہ اسے بچانے کے لیے آجائے۔ بھائی نے دوپہر ڈھائی بجے آنے کی بات کہی۔ وقت کے مطابق جب وہ دوپہر کے وقت اپنی بہن کے گھر پہنچا تو گھر کا دورازہ بند تھا۔ باربار آواز دینے پر جب گھر کا دورازہ نہیں کھلا تو اس نے دروازہ توڑیا۔ دونوں الگ الگ کمروں میں چھت سے لٹک کر خود کشی کرچکے تھے جبکہ ان کا تین سالہ بیٹا سویا ہوا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |