:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

فلوریڈا:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اورلینڈو کی ایک رہائشی عمارت میں گھریلو تنازعے پر ایک مسلح شخص نے رات گئے ایک خاندان کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے گھر کا محاصرہ کرکے اغوا کار کو ہتھیار ڈالنے کا کہا جس پر مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کردیا۔ اور ساری رات اہل خانہ کو یرغمال رکھنے کے بعد صبح سویرے چار بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔گھر کے اندر سے گولیاں چلنے کی آوازیں آنے کے بعد پولیس گھر میں داخل ہوئی تو چار بچوں کی لاشیں زمین پر پڑی تھیں جن کی عمریں 1 سال، 6 سال، 10 سال اور 11 سال کے لگ بھگ ہیں جب کہ مسلح شخص کی لاش بھی قریبی کمرے میں موجود تھے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کا موبائل اور اسلحہ ضبط کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گھر کی مالکن نے مسلح شخص کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کے گھر پر قبضہ ہوگیا ہے۔ قتل ہونے والے چار بچوں میں سے دو بچے انہی خاتون کے ہیں جب کے دیگر دو بچوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قاتل کے بچے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |