:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

کوالالمپور:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ملیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چھوٹے ہتھیار اسمگل کرنے اور مذہبی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے مزید 15 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق قومی پولیس کے چیف محمد فوزی ہارون نے کہا کہ مارچ اور مئی میں 6 ملیشین، 6 فلپائنی، بنگلہ دیشی ریسٹورنٹ کا مالک اور شمالی افریقی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے ملیشین میں 17 سالہ طالب علم بھی شامل ہے جس نے کوالا لمپور میں تفریحی مقامات، گرجاگھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے 6 مولوٹوو کاکٹیل تیار کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالب علم نے، جو مشتبہ طور پر داعش کا رکن ہے، اپریل میں کھلے مقام پر اپنی ڈیوائسز میں سے ایک کا تجربہ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ایک گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا، جس میں اس نے حملوں کی دھمکی دی تھی۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو عام انتخابات کے دوران 51 سالہ ملیشین خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا، جو ووٹنگ سینٹر پر غیر مسلموں پر کار چڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔اس کے علاوہ مشتبہ خاتون نے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر گیس سلنڈرز سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 33 سالہ ملیشین شخص کو داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے کی کوشش پر ترکی سے بےدخل کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ دیگر دو ملیشین افراد کو پولیس افسران کو اغواء کرکے انہیں قتل کرنے اور مقدس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |