:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

بنگال:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال کے ضلع پولریہ میں ایک شخص کا قتل کرکے اس کی لاش کو ہائی ٹینشن ٹاور پر لٹکانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس معاملہ پر بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ان کا کارکن ہے، اور اس کا الزام بھی انہوں نے ٹی ایم سی کارکنان پرعائد کیا ہے اس واردات سے دو روز قبل بی جے پی کے ایک کارکن کے قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد ریاست میں افراتفری کا ماحول تھا۔بی جے پی دونوں قتل کے لیے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتول کا نام دلال کمار ہے، جو او بی سی مورچے کا رہنما اور بی جے پی کارکن ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور قتل کا جائزہ لیا لیکن وہاں موجود مقامی لوگ پولیس کو لاش کو ہاتھ لگانے نہیں دے رہے تھے۔اس کے ردعمل میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔بی جےپی اس قتل کا الزام ٹی ایم سی پر عائد کر رہی ہے جبکہ ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ یہ قتل نہیں بلکہ خودکشی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز بلرام پور میں ایک اور بی جے پی کارکن تریلوچن مہوت کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔وہ بھی بی جےپی میں دلت برادری کا کارکن تھا، اس کی لاش پر ایک پوسٹر بھی چسپاں تھا، جس پر لکھا تھا '' بی جے پی کے لیے کام کرنے پر یہی حشر ہوگا''۔بی جے پی نے قتل کا الزام ٹی ایم سی پر عائد کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |