:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

ابوظبی:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک فوجداری عدالت نے 5ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 افراد کو 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے سرمایہ کاری اسکینڈل میں قصور وار قرار دیدیا ہے اور انھیں مجموعی طور پر 284 سال قید کی سزا سنادی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے فراڈ،دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ سے یو اے ای کے بنکوں سے مذکورہ رقوم اینٹھ لی تھیں۔ان 28 مدعا علیہان کا تعلق امریکا ،بھارت، پاکستان،روس اور کینیڈا سے ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ان میں سے 8مدعاعلیہان کو 15 ، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔10 کو 10،10 سال ،9کو اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کے جرم میں 7، 7سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے ایک مجرم کو 1سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔قید کی مدت پوری ہونے کے بعد انھیں یو اے ای سے بے دخل کردیا جائیگا۔عدالت میں ان ملزموں کیخلاف یو اے ای کے دفتر برائے عمومی استغاثہ کے 2افسر پیش ہوئے اور انھوں نے شواہد پیش کیے تھے۔ابو ظبی کے محکمہ تفتیش جرائم نے ان کیخلاف ملک کے بنکوں سے اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کی تحقیقات کی تھی۔انھوں نے برقی ترسیلات کے ذریعے مختلف بنکوں میں 5کمپنیوں کے بنک کھاتوں میں یہ رقوم منتقل کی تھیں۔یہ رقوم بعد میں یو اے ای ہی میں مختلف بنک کھاتوں میں منتقل کی جانا تھی لیکن اس سے پہلے ہی ان کا یہ اسکینڈل پکڑا گیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |