English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین میں ’موت‘ کے 24 گھنٹے بعد زندہ ہو گیا روسی صحافی ؟

share with us

یوکرین سے  یہ خبر آئی کہ وہاں ایک روسی صحافی کو اپنے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں پر چڑھنے کے دوران گولی مار دی گئی۔ تھوڑی دیر کے بعد اس کی موت پر مہر بھی لگا دی گئی۔ دعوی کیا گیا کہ بابچینکو کی بیوی نے گولی چلنے کی آواز سنی اور جب وہ باہر آئی تو اس نے اپنے شوہر کو خون میں لت پت پایا اور اسپتال لے جانے کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔اس واقعہ نے دنیا بھر میں سرخیاں بٹوریں، لیکن اس موت کا اصلی کلائمکس ابھی باقی تھا۔ 24 گھنٹوں کے بعد وہ صحافی اچانک ذرائع ابلاغ کے سامنے آ گیا اور اس پورے واقعے کے پیچھے کی منصوبہ بندی کو اجاگر کیا۔صحافی ارکاڈی بابچینکو روس سے 2017 میں فرار ہو کر یوکرین آ گئے تھے۔ وہ روسی حکومت کے خلاف خبریں لکھتے رہتے تھے۔ وہ صدر ولادیمیر پوتن کے ناقد رہے ہیں اور انہوں نے ایک سال قبل اپنی جان پر خطرہ بتاتے ہوئے روس چھوڑ دیا تھا۔ بابچینکو کا کہنا ہے کہ روس نے انہیں مارنے کا منصوبہ بنایا۔ کہا گیا کہ روس نے یوکرین کے ہی ایک شہری کو صحافی بابچینکو کو قتل کرنے کے لئے 40 ہزار ڈالر دیئے تھے۔ اس بات کی بھنک یوکرین کی سیکورٹی ایجنسیوں کو لگ گئی۔ لہذا انہیں بچانے کے لئے ایک پلان تیار کیا گیا۔  یوکرین سیکیورٹی سروس کے سربراہ واصل گررتساک نے  بتایا کہ ایک خصوصی آپریشن کے تحت اس صحافی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا