:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

نئی دہلی:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے پروگرام میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بطور مہمان خصوصی شامل ہونے کا دعوت نامہ قبول کرنے کے معاملے پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ پرنب مکھرجی کو آرایس ایس کو یہ بتانا چاہئے کہ اس کے نظریے میں کہا ں غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرنب مکھرجی نے دعوت نامہ قبول کرلیا اور ایسے میں اس پر بحث کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا کہ انہوں نے دعوت کیوں قبول کیا۔ اس سے اہم بات یہ ہے کہ آپ وہاں جائیں اور آرایس ایس کو یہ بتائیں کہ ان کے نظریے میں کیا غلط ہے۔دوسری جانب پارٹی ترجمان آرپی این سنگھ نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ مکھرجی کے آرایس ایس کے دعوت نامہ قبول کئے جانے کو لے کر سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف اور کانگریس کے کچھ دیگر لیڈروں نے سوال کھڑے کئے ہیں۔غور طلب ہے کہ آرایس ایس نے پرنب مکھرجی کو 7 جون کو ہونے والے اپنے آرایس ایس تعلیمی سیشن کے تیسرے سالانہ اجلاس کے لئے بطور مہمان خصوص مدعو کیا ہے، جسے پرنب دا نے قبول بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے کی کیرل اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور سینئر کانگریسی لیڈر رمیش چنّی تھالا نے سابق صدر جمہوریہ کے آرایس ایس کے پروگرام میں جانے کو لے کر حیرانی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس متعلق پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر کہا ہے اس فیصلے سے سیکولر لوگوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے سابق صدر کو ناگپور میں جون کے پہلے ہفتہ میں ہونے والے اس پروگرام میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |