English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندری طوفان میکونو سے عمان میں تباہی، بچی جاں بحق،ساحل پر ایمرجنسی نافذ

share with us

مسقط:26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سمندری طوفان میکونو عمان سے ٹکرا گیا، طوفان کیٹگری 3میں تبدیل ہوچکا ہے اور 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔تیزہوا سے12سال کی بچی دیوارسیٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان میکونو عمان سے ٹکرا گیا، طوفان کیٹگری 3میں تبدیل ہوچکا ہے اور 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔تیزہوا سے12سال کی بچی دیوارسیٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔عمان کی صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا، حکومتِ عمان نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کردی، عمان کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔۔صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا،سول ڈیفنس سینٹر کو بھی خالی کرالیا گیا،عمان کی حکومت نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کر دی۔عمانی حکام کے مطابق ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سمندری طوفان میکونو سے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،سعودی اخبار کے مطابق نجران اورربع الخالی میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان کا مرکز سعودی عرب سے دور ہورہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا