:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی پہلو ... مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ...

انڈونیشیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا، اسرائیل فیصلے کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کررہا ہے ،ترجمان صہیونی وزارت خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس :24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانوئل نحشن نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے رد عمل میں انڈونیشیا نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ انڈونیشیا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔صہیونی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل انڈونیشیا کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کررہا ہے تاہم اس حوالے سے انڈونیشیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم نہیں تاہم دونوں ملکوں میں سیاحتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت اور تجارت کے لیے انڈونیشیا کا رخ کرتی ہے۔
ء
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |