:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

موغا ديشو:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) صومالیہ میں طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساگر نامی سائیکلون نے صومالیہ میں زبردست تباہی مچائی۔ مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ’ساگر‘ اس علاقے کی تاریخ کا اب تک کا سخت ترین طوفان ثابت ہوا ہے۔موغادیشو کے میئر عبدی رحمان عمر عثمان نے بتایا کہ ان کے علاقے میں طوفان سے کم ازکم 12افراد ہلاک ہوئے جبکہ صومالی دارالحکومت میں شدید بارشوں نے 300 سے زیادہ مکان منہدم کر دیے۔عہدے داروں کا کہناتھا کہ عودل، ساحل اور سلال کے علاقوں میں کم ازکم 35افرد ہلاک ہو گئے جب کہ لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پانی کے ریلوں میں بہہ جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔صومالی لینڈ کے صدر موسیٰ عبدی نے کہا کہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 27 ابھی تک لاپتہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طوفان سے 7 لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ۔ بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور 80 فی صد مویشی ہلاک ہوگئے۔عہدے داروں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صومالی حکومت اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ جنوب وسطی علاقوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی فوری مدد کی درخواست کی گئی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |