:اور ہر طرح کے
لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ...

ریاض:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)سعودی عرب میں ریاست کے خلاف سازش کرنے اور بیرون ملک روابط رکھنے پر سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔عرب میڈیا نے سعودی عرب کے ادارے رئاستہ امن الدولتہ (Presidency Of State Security) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات افراد کو بیرون ملک دشمنوں کومالی معاونت فراہم کرنے اور غیرملکی اداروں سے مشتبہ رابطے رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان افراد نے حساس اداروں کے ملازمین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی۔سعودی گزٹ کے مطابق گرفتار افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں ابراہیم عبدالرحمٰن، محمد فہد الریبا، عبدالعزیز محمد المیشل، لوجیئن ہڈلوئل، عزیزہ محمد ال یوسف اور ایمان فہد النفجان شامل ہیں جب کے ساتویں ملزم کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔سات افراد پر مشتمل گروپ پر سعوی عرب کے حساس اداروں کے افسران اور ملازمین سے روابط قائم کرنے اور ملک دشمن عناصر کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے گرفتار ملازمین کے حساس ادروں کے ملازمین تک رسائی کے معاملے کی بھی چھان پھٹک کر رہے ہیں۔ ان ملزمان پر بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان میں سے ایک کی شناخت کو تفتیش کو محفوظ بنانے کے لیے خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ گروہ کے دیگر اراکین تک پہنچا جا سکے۔ یہ نہایت حساس معاملہ ہے جس کی شفاف تفتیش نہایت ضروری ہے جس کے لیے ملزمان کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |