:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

یوپی:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)اتر پردیش میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی پر اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کی ایک مثال الہٰ آباد میں ہفتہ یعنی 19 مئی کو دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کے روز الہٰ آباد کے دورے پر تھے اور اسی دوران یہاں کے رکناسمبلی ہرش وردھن باجپئی نے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولس ) کو جوتے مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔یہ واقعہ اس پیش آیا جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ باگمبری گدی مٹھ پہنچے والے تھے۔ مٹھ میں صرف سنتوں، وزیر اعلیٰ اور کابینی وزراء کو جانے کی اجازت تھی۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی ہرش وردھن باپئی بھی پہنچے تھے۔ اندر جانے کی جازت نہ ہونے کے باؤجود بی جے پی رکن اسمبلی جائے تقریب میں داخل ہونے لگے۔ جب ایس پی نے انہیں روکا تو وہ آگ بگولہ ہو گئے۔غصہ میں بی جے پی رکن اسمبلی نے ایس پی سے کہا، ’’تم لوگ لاتوں کے بھوت ہو، لاتوں سے ہی مانتے ہو۔ تم لوگ لاتوں کی بھاشا ہی سمجھتے ہو۔‘‘ تنازعہ بڑھتے دیکھ کچھ رہنما بیچ بچاؤ کے لئے آگے آئے اور بی جے پی رکن اسمبلی ہرشوردھن کو ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے جب بی جے پی کے رکن اسمبلی ہرش وردھن باجپئی نے کسی افسر سے بدسلوکی کی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی افسران کے ساتھ نازیبا سلوک کر چکے ہیں۔ اس واقعہ سے قبل ہرش وردھن پر ایک سب انسپکٹر کو فون پر گالی دینے کا الزا بھی عائد ہوا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |