:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

استنبول:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔فلسطین میں حالیہ قتل و غارت پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک صدر رجب اردگان کی زیرِ صدارت ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدرکے انتہائی اہم معاملے پراجلاس بلانے کاعمل قابل ستائش اور 29 ویں عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد خوش آئند ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظرمیں کیے، سفارتخانہ منتقلی مجرمانہ قدم، اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم اُمہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے۔ سفارتخانہ منتقلی القدس کے فلسطین کے دارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی، امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ کی پٹی پرغیر مسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی سمیت پوری مسلم اُمہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیےعالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تحقیقاتی کمیٹی اسرائیلی مظالم پر حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |