:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

سری نگر:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ضلع سانبہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات دونوں طرف کی فوجوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بتاتے ہوئے فائرنگ اور مارٹر شلنگ کی جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں طرف کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی اس علاقے میں پاکستانی فائرنگ سے ایک بی ایس ایف ہلاک ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1999ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |