:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

ریاض:16؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اورخلیجی ممالک سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے سب سے بڑا اجلاس ریاض کے وسطی علاقہ سسدیر میں منعقد ہوا جس میں مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے شرکت کی۔ شہادتوں کے فیصلے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کااعلان کردیا جس کے تحت سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے چنانچہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا گیا۔اسی ضمن میں سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سائنسی شواہد کی بناء پر آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ دیکھا جاسکے۔دریں اثنا انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا،عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کورکھا جائے گا۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |