:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے،پریس کانفرنس
کوالالمپور:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت محض 10 بنیادی وزراء کے ساتھ چلائیں گے جبکہ جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم انور کے لیے معافی حاصل کرنے کے لیے با قاعدہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔ یہ مکمل معافی ہو گی، جس کا مطلب ظاہر ہے کہ صرف معافی نہیں بلکہ ان کی فوری رہائی بھی ہو گی۔ تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ اس طریقہ کار میں کتنا وقت درکار ہو گا اور آیا انور ابراہیم اپنی سزا مکمل ہونے سے پہلے رہا ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ ان کی سزا آٹھ جون کو مکمل ہو رہی ہے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ انور ابراہیم جیل میں ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے والی سیاسی جماعت کی حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے تھے۔ قبل ازیں وہ مہاتیر محمد کے ساتھ طاقت کی رسا کشی کے نتیجے میں 1998ء میں جیل گئے تھے۔ انور ابراہیم اور مہاتیر محمد نے غیر متوقع طور پر سیاسی اتحاد کر لیا تھا جس کے نتیجے میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے ان انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |