:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...

رمضان کے مہینے میں مذکورہ ممانعت کا دورانیہ نماز مغرب سے لے کر نماز تروایح کے اختتام تک ہوگا،انتظامیہ
مکہ مکرمہ:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان کے مہینے میں مطاف کا صحن صرف معتمرین کے لیے مختص کر دیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ معتمرین اپنے مناسک پوری سہولت اور راحت کے ساتھ ادا کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ رمضان کے مہینے میں مذکورہ ممانعت کا دورانیہ نماز مغرب سے لے کر نماز تروایح کے اختتام تک ہوگا۔ بعد ازاں آخری عشرے میں دورانیے کو بڑھا کر نماز تہجّد تک کر دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ آخری عشرے کے دوران اعتکاف کے خواہش مند حضرات کے لیے زیر زمین منزل (تہہ خانے) کو مختص کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ رواں سال (1439ہجری میں) حج کے خواہش مند تمام سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں میں رجسٹریشن کی کارروائی شروع کر دیں۔وزارت نے واضح کیا کہ تمام لوگوں کو ان کے لیے مناسب سروس اور معاوضہ اختیار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ (پروگرامز اور سروس پیکجز کا تعارف) اختیاری ہو گا جو رمضان کے نصف یعنی 30 مئی 2018 سے شروع ہو کر شوال کے اختتام یعنی 13 جولائی 2018ء تک جاری رہے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |