English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے، ترک وزیر خارجہ

share with us

انقرہ:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولْو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق چاؤش آولو نے یہ بیان ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔ ترک وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوانِ نمائندگان نے سن 2019 کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کی ہیں۔ اس بجٹ پر ایوان کی آرمڈ فورسز کمیٹی اگلے ہفتے کے دوران بحث شروع کرنے والی ہے۔ اگلے سال کے بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے کے علاوہ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا