:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

داعش کو شکست دینا اولین ترجیح،اس لیے امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے،انٹرویو
پیرس :05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے پہلے شام سے انخلا کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ شام سے اپنی فوج کی واپسی کے اعلانات کر چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے مزید کہا کہ داعش کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے۔ اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دیئے بغیر امریکی ملک چھوڑیں گے۔ادھر دوسری جانب فرانسیسی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کی اسپیشل ٹاسک فورس کو شام میں تعینات رکھنے کا عندیہ ظاہر کیا، تاہم انھوں نے اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسپیشل ٹاسک فورس سمیت داعش کے خاتمے کے لئے ہر طریقہ بروئے کار لائیں گے۔ فرانس عمومی طور پر میدان جنگ میں اپنی ایلیٹ فورس کے استعمال سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کرتا۔اپریل کے اواخر ہی میں امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے انکشاف کیا تھا کہ پیرس نے شام میں اپنی اسپیشل ٹاسک فورس کی کمک بھیجی ہے۔امریکی حمایت یافتہ عرب کرد اتحاد پر مشتمل سیرئین ڈیموکریٹک فورس نے منگل کے روز شام کے مشرقی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کے آخری مرحلے کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی فوجی قیادت کی جانب پیش کردہ اندازوں کے مطابق داعش کے دو ہزار جنگجوں تنظیم کے آخری گڑھ میں مورچہ زن ہیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |