:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

رباط:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے اور ایرانی سفیر کو بھی ملک بدر کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلالیا جب کہ وزیر خارجہ ناصر بوریتا کا کہنا ہے کہ ایران علیحدگی پسند تنظیم 'پولیساریو فرنٹ' کی حمایت کرتے ہوئے باغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔مراکشی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران اور اس کی لبنانی اتحادی تنظیم حزب اللہ الجیریا میں ایرانی سفارتخانے کے توسط سے باغیوں کو نہ صرف تربیت دے رہے ہیں بلکہ انہیں مسلح بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ملٹری حکام کو بھی پولیساریو کے پاس بھیجا تاکہ حکومت سے جنگ لڑنے کے لئے لوگوں کو مزید طاقت بخشی جائے۔دوسری طرف مراکش کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر ایران کی جانب سے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ مراکش کا دعوی ہے کہ اسپین کے علاقے سے جانے کے بعد پولیساریو کے لوگ آزادی کے لئے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔الجیریا اور مراکش ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کی سرحد پر پولیساریو کے لوگ آباد ہیں اور ایران پر الزام ہے کہ وہ ماضی میں بھی پولیساریو باغیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |