:اور ہر طرح کے
عالمی فوجداری عدالت سے ان رہنماؤں کے گرفتاری وارن ... ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کے با ... ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کا پراسرار ح ... بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف م ... دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ... اب وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ کیا کہہ دیا ... زیادہ نمک آپ کے لئے خطرناک ، نمک کی مقدار کم کرنے ... احمد آباد ائیرپورٹ سے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ...

جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کیساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں
بغداد:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 29 خواتین کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج نے داعش سے تعلق رکھنے والی 19 خواتین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان خواتین پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی اور اس کی مدد کی۔دوسری جانب عدالت نے آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی 6 جب کہ ازبکستان کی 4 خواتین کو بھی ان ہی الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ ان خواتین کو اس سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔کمرہ عدالت میں موجود روسی سفارتکار نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ہم ان خواتین کے والدین سے رابطہ کریں گے تاکہ انہیں اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ عراقی جیلوں میں 20 ہزار افراد داعش کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار ہیں، عراقی عدالتیں اب تک 300 سے زائد افراد کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنا چکی ہیں جن میں درجنوں غیر ملکی بھی شامل ہیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |