:اور ہر طرح کے
عالمی فوجداری عدالت سے ان رہنماؤں کے گرفتاری وارن ... ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کے با ... ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کا پراسرار ح ... بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف م ... دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ... اب وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ کیا کہہ دیا ... زیادہ نمک آپ کے لئے خطرناک ، نمک کی مقدار کم کرنے ... احمد آباد ائیرپورٹ سے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ...

محمود عباس نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس اپریل کے آخر میں رام اللہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا
واشنگٹن:28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی نمائندہ قیادت نے رواں ماہ کے آخر میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہونے والے نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکا میں رہنے والے فلسطینیوں کے نمائندہ رہ نماں نے ایک کھلا خط شائع کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا کی فلسطینی قیادت صدر محمود عباس کے حکم پر نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں نیشنل کونسل کے اجلاس کا انعقاد صہیونی ریاست کے قبضے میں منعقد کرنے کی کوشش ہے اور لاطینی امریکا میں رہنے والے فلسطینی رہ نما اس میں شرکت نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس اپریل کے آخر میں رام اللہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد فلسطین کی بیشتر بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]، اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نمایاں ہیں۔ لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی طرف سے نیشنل کونسل کے بائیکاٹ کا اعلان صدر محمود عباس کی آمرانہ پالیسیوں کا رد عمل ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |