:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام سراسر بے بنیاد ہے: وزیر خارجہ
لندن ۔24اپریل2018(فکروخبر /ذرائع ) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹس میں یمن کی صورت حال کے حوالے سے غلط معلومات پر انحصار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو اپنے جرائم کو چھپانے کا موقع مل رہا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں جعلی خبر شائع کی گئی کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد عالمی سطح پر ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے۔ میڈیا کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ یمن کی جنگ میں برطانوی ساختہ ’BL/755 طرز کے کلسٹر بم استعمال کیے۔ میں یہ استفسار کرتاہوں کہ ہمارے پاس ایسا اسلحہ ہے ہی نہیں تو ہم نے اسے کیسے استعمال کیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے سنہ 1985ء سے 2005ء کلسٹر بم خرید کیے تھے مگر وہ اب پرانے ہوچکے ہیں، زاید المیعاد ہونے کے باعث اب وہ ناکارہ ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کلسٹر بموں اور بارودی سرنگوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے خریدے گئے جو جنگی طیارے کلسٹر بموں کے استعمال کی صلاحیت رکھتے تھے انہیں جدید اسلحے کے استعمال کے قابل بنانے کے لیے ان کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ اگر ہمارے پاس کلسٹر بموں کا ذخیرہ موجود بھی ہے توہم اسے استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ موجودہ جنگی طیاروں میں ان کے استعمال کا نظام موجود نہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |