:اور ہر طرح کے
غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ... ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ...

باغیوں نے ذرائع ابلاغ کے کم از کم 120 ٹاور بند کرا دئیے،مواصلاتی اہلکاروں کی گفتگو
واشنگٹن :21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)طالبان باغیوں نے افغانستان کے جنوب میں صوبہ ہیلمند میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں نجی ٹیلی مواصلاتی اداروں کی سہولت کو زبردستی بند کرا دیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات صوبہ ہلمند کے مواصلات کے سربراہ، امیداللہ ظہیر نے بتائی ،مقامی مواصلاتی اہلکاروں نے بتایا کہ طالبان یہ خیال کرتے ہیں کہ افغان حکومت نجی مواصلاتی نظام کو فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ظہیر نے مزید کہا کہ تمام مواصلاتی اداروں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں طالبان نے متنبہ کیا کہ وہ اپنا کام بند کردیں۔اطلاعات کے مطابق باغیوں نے ذرائع ابلاغ کے کم از کم 120 ٹاور بند کرا دیے ہیں، شاید اس نیت سے کہ ایسا کرنے سے صوبے میں افغان فوج کی کارروائیوں میں خلل ڈالا جا سکتا ہے۔تاہم افغان دفاعی حکام نے کہا کہ اس خلل کے نتیجے میں اْن کی مواصلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چونکہ اْن کے پاس اپنا ذاتی مواصلاتی نظام موجود ہے۔افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان، محمد ردمانیش نے امریکی ٹی وی کوبتایاکہ ہماری افواج کے پاس اپنا حربی کمیونیکیشن نظام ہے اور وہ کسی نجی مواصلاتی نظام پر انحصار نہیں کرتیں۔اْنھوں نے بتایا کہ اس رکاوٹ کے نتیجے میں محض مقامی باشندوں کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |