:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

ریاض:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی بن لادن گروپ ایک عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے لیکن اب سعودی حکومت نے اس پر نوٹوں کی بارش کردی ہے سعودی گزٹ نے اس سارے معاملے سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے لکھاکہ سعودی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو 11بلین ڈالر کا قرض دیا ہے جس سے تعمیراتی گروپ کو اپنے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ رقم حکومت کے ترجیحی منصوبوں کے کام ، ملازمین اور قرض خواہوں پر خرچ ہوگی اور یہ بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ مستقبل قریب میں حکومت کی طرف سے مزید رقم بھی ملے گی ۔بن لادن گروپ جس کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین ہیں ریاست کی بڑی تعمیراتی کمپنی ہے اورتیل کے علاوہ ریاست میں صنعت اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومتی منصوبوں پر بھی کام میں مصروف ہے اور بن لادن کمپنی کی ملکیتی جائیدادیں اس قرض کی سیکیورٹی کے طورپر رکھی گئی ۔
یہ رقم جن منصوبوں کی تکمیل پر خرچ ہوگی ان میں ریاض میں کنگ عبداللہ فائنانشیل ڈسٹرکٹ، اور 2020ءمیں جی 20 سمٹ کی میزبانی کیلئے نیوفائنانشل سنٹر شامل ہے ، دیگر منصوبوں میں مذہبی مقامات جیسا کہ مسجد نبوی اور مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ملنے والی رقم سے ملازمین کی تنخواہیں بھی اداکی جائیں گی جبکہ سعودی وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ دنوں میں مختلف بینکوں کے دورے بھی کیے اور حکام کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اب کمپنی کا مستقبل روشن ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |