:اور ہر طرح کے
ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ سے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ... الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری میں ملک بھر میں کرناٹک ... چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ...

عرب اتحاد نے جامع منصوبے پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے ایک خصوصی مرکز بھی قائم کردیا
صنعاء:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے یمن میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے جامع منصوبے پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالی سپورٹ کے ذریعے یمن میں انسانی صورت حال اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی بہتری کے علاوہ محفوظ گزرگاہوں کی فراہمی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی منصوبے کے تحت یمن میں تجارتی سامان کی وصولی اور زندگی کے مختلف شعبوں کی بہتری کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں ہے۔کارروائی میں بین الاقوامی تنظیموں کو مالی سپورٹ پیش کرنا، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر الحدیدہ کی بندرگاہ کا رخ کرنے والے بحری جہازوں کی تلاشی کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور یمن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مرکزی بینک کو سپورٹ کرنا شامل ہے۔انسانی امداد کے منصوبے کے تحت مارب صوبے میں فضائی پْل کا قیام بھی تا کہ بنیادی نوعیت کی انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔منصوبے کے مطابق 2017ء کے اختتام تک سعودی عرب کی جانب سے یمن کے لیے پہنچنے والی امداد کا مجموعی حجم 11 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |