:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال تین روز سے جاری
رباط:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) افریقا کے عرب ملک موریتانیہ میں ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال شروع کر رکھی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں طبی سروس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق موریتانیہ میں ڈاکٹروں نے گذشتہ تین روز سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے اور وہ اسپتالوں میں نہیں آرہے ،ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ اسپتالوں میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ہڑتال کرنیوالے ایک ڈاکٹر محمد سالم نے کہا کہ صدر کی جانب سے ڈیڑھ ماہ پہلے ان سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا عہد کیا تھا مگر ان کے مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث وہ ایک بار پھر ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ولد ذویب نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی سہولیات کا اس حد تک فقدان ہے کہ ڈاکٹروں کے سامنے مریض مررہے ہیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مریضوں کے پاس زندگی بچانے کے لیے دوائی خرید کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے اور موت کے منہ میں موجود مریض کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹر اپنی جیب سے رقم خرچ کرتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |