:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...
:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...
دہلی میں قائم خیمہ بستی خاکستر،میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ، اقوام متحدہ
رنگو ن:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔گذشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے میانمار یعنی برما سے تقریبا سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے راہ فرار اختیار کی تھی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے میانمار پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے جس کی میانمار تردید کرتا ہے۔میانمار نے بتایا ہے پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان باز آبادکاری والے کیمپ میں آیا ہے جسے شناختی کارڈ اور رسد پہنچائی گئی ہے۔اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ وہاں شروع ہونے والے بحران کے بعد کسی پہلے کنبے کی واپسی ہوگی۔جو پناہ گزین بھاگ کر بنگلہ دیش آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ 'اس قسم کے واقعات وسیع پیمانے پر کیے گئے جس میں لوگوں کا اندھا دھند قتل، ریپ اور بستیوں کو جلانے کے واقعات شامل ہیں۔'بنگلہ دیش میں بھی ان کی حالت خستہ ہے اور بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق روہنگیا کی خواتین اور نوجوان بچیوں کو جینے کے لیے جسم فروشی کا سامنا ہے۔دریں اثنا انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ خاکستر پایا گیا جبکہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی ان لوگوں کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔دہلی کے کنچن کنچ علاقے میں دو سو سے زیادہ روہنگیا تقریبا 50 جھونپڑیوں میں رہتے تھے جو جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔ اس میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے البتہ ایک شخص کو زخم آئے ہیں، دہلی کے کیمپ میں آباد روہنگیا کے پاس اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیا ہوا کارڈ تھا جو ایک رضا کار کے مطابق آگ کی نذر ہو گیا ہے 'وہاں 230 سے زیادہ افراد رہتے تھے اور سب کچھ خاک میں مل چکا تھا۔ جھگیوں کا نام و نشان باقی نہیں تھا۔کولر کے بکسے، بالٹیاں، جلے ہوئے برتن، چھوٹے سلینڈر جیسے دھات کی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا تھا۔'ایک مقامی سماجی رضاکار اویس زین العابدین نے بتایا کہ روہنگیا ڈرے ہوئے ہیں اور وہ کھل کر یہ نہیں بتا پا رہے ہیں کہ آگ باہر سے آکر کسی نے لگائی تھی۔ زین العابدین روہنگیا کے معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی گزار بھی ہیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ یہ آگ سازش کا نتیجہ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ 'ان روہنگیا پناہ گزینوں کے پاس باقاعدہ اقوام متحدہ کے کارڈ اور طویل مدتی ویزا بھی ہے لیکن سب اس آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |