:اور ہر طرح کے
لائف گارڈ نے کوششوں کے بعد بارہ سالہ لڑکے ڈوبنے سے ... بھٹکل میں انتخابی جلسہ سے ویرپا موئیلی کا خطاب ، ... اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا م ... اماراتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی ... منگلورو ہوائی اڈے کے ویٹنگ ہال میں اب سکون کے ساتھ ... اسرائیلی حکومت عالمی فوج داری کی طرف سے متوقع پاب ... انتخابات سے عین قبل ہی گرفتاری کیوں؟ سپریم کورٹ ن ... نتیش کمارکی مسلمانوں کو دھمکی : اگر ہمیں ووٹ نہ دی ...

مقبوضہ بیت المقدس :16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی نوجوان کو رہائی کے اگلے روز دوبارہ پیش طلب کرکے حراست میں لے لیا۔ صہیونی پولیس نے کہا ہے کہ فلسطینی شہری کو کہا گیا تھا کہ وہ رہائی کے بعد اپنے گھر میں رہائی کی خوشی میں جشن نہیں منائے گا مگر اس نے اپنے گھر میں جشن منا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس کے رہائشی محمد موسی درباس جمعہ کے روز رہا کیا گیا تھا، رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ نے گھر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اس کے دوست اور عزیزو اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے درباس کو رہائی کی مبارک باد پیش کی۔ محمد موسی درباس اسرائیلی جیل میں 16 ماہ قید رہے جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔گھر میں رہائی کی خوشی منانے کے الزام میں اسرائیلی پولیس نے محمد درباس کو دوبارہ حراستی مرکز میں طلب کرکے گرفتار کرلیا۔مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ موسی درباس مقامی فلسطینی نوجوانوں میں ایک پسندیدہ شخصیت ہیں اور انہیں فلسطینی ہیرو کا درجہ دیتے ہیں۔ وہ ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں اور متعدد بار اسرائیلی جیلوں میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال بھی کی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |