English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن الزامات کے بعد تہران کےمیئر محمد علی نجفی مستعفی

share with us

بیماری کے باعث استعفیٰ دیا طویل علاج کی ضرورت ہے ، محمد علی نجفی


تہران:11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے میئر محمد علی نجفی نے مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے میئرمحمد علی نجفی کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طورپر میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تاہم گذشتہ برس مئی میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والے علی نجفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیماری کے باعث استعفیٰ دیا ہے اور انہیں طویل علاج کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے بیماری کی وضاحت نہیں کی۔بلدیہ کے دیگر عہدیداروں اور ان کے جانشینوں کا کہنا ہے کہ علی نجفی کو کرپشن کے الزامات کی بناء4 پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ایران کے بنیاد پرست حلقوں کی طرف سے ان پربدعنوانی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔بلدیہ کے ایک سینیر رکن مرتضیٰ الفیری کا کہنا ہے کہ محمد علی نجفی سے ایک رات پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔الفیری نے اپنے ویدیو بیان میں کہا ہے کہ علی نجفی کے ساتھ نامناسب اور غیر مہذبانہ انداز میں بات کی گئی۔ انہیں رات کو سوتے ہوئے اٹھا کر پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر لے جایا گیا۔ میں نے سنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا