:اور ہر طرح کے
بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے سیول سرویس کی اہمی ... گرمی کے دنوں میں بڑھتی گردے کی پتھرے کی بیماری ، ک ... اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ... ’’مودی سرکار کو کمپنیوں سے ہمدردی ہے، کسانوں سےن ... چوتھے مرحلے میں اویسی، اکھلیش، مہوا موئترا اور یو ... حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کا انتقال م ... ملکارجن کھرگے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پر بھڑکی کانگ ... حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارو ...

انقرہ :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر نے فلسطین کے علاقے غزہ میں 30مارچ کو یوم الارض ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو ایک بزدل لیڈر ہیں اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز اور آئینی حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی دہشت گرد ہی کرسکتا ہے۔ ایسا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور اس کے لیڈر بزدل ہیں۔اس سے پہلے نتن یاہو نے انقرہ کی جانب سے 'اخلاق درس' مسترد کرتے ہوئے ترکی پر الزام لگایا تھا کہ وہ خود بیرونِ ملک اندھادھند بمباری کر کے شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر کہا: 'دنیا کی سب سے بااخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہ اسال سے شہریوں کو اندھادھند ہلاک کیے جا رہا ہے۔گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں صدر اردوآن نے کہاکہ ارے نیتن یاہو، تم قابض ہو۔ تم ان زمینوں پر قبضہ مافیا کاسرغنہ ہو۔ ساتھ ہی تم دہشت گرد بھی ہو۔یہ زبانی جنگ اس دوران ہو رہی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے 'یوم الارض کے موقع پر فلسطین مہاجرین کے اسرائیل میں اپنے گھروں کو لوٹنے کے حق میں چھ ہفتے طویل مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے پہلے روز ہزاروں فلسطین مظاہرین پر فائرنگ میں 16 فلسطینی شہید جب کہ ڈیڈھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |