:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

کلکتہ۔ 21مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر رام نومی کے موقع پر جو 25 مارچ کو منائی جائے گی ، ہتھیاروں کی نمائش کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی پولس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ساتھ جلوس میں شرکت کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تاہم وزیرا علیٰ نے کہا کہ جولوگ پہلے سے ہی ہتھیاروں کے ساتھ ریلی نکالتے آرے ہیں انہیں اس کی اجازت ہوگی ۔وزیرا علیٰ نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جلوس کیلئے روڈ میپ تیار کریں ۔وزیر ممتا بنرجی جو آج بیر بھوم ضلع میں انتظامی امور کی میٹنگ کیلئے موجود ہیں نے پولس کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی سخت کریں ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے والوں کے خلاف پولس سخت کارروائی کرے گی۔بولپور میں منعقد میٹنگ میں ریاست کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ریاستی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے کریڈٹ کارڈ میں اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں روکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئی ٹی ہب اور سیلکون ویلی بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام چل رہا ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |