:اور ہر طرح کے
لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ...

صنعاء:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں انسانی حقوق کے وزیر ڈاکٹر محمد عسکر نے کہا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے تعاقب کے حوالے سے عالمی برادری مداخلت کرے۔ بد ھ کو اپنے ایک بیان میں خانہ جنگی میں مبتلا ملک یمن میں انسانی حقوق کے وزیر ڈاکٹر محمد عسکر نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملات آج یمنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر ترجیحات میں سکیورٹی اور اقتصادی استحکام، قانون کی بالادستی، عدلیہ کی اصلاح، بدعنوانی کا انسداد اور آزادی رائے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے متعدد تحقیقی مطالعے تیار کیے۔ ان میں نمایاں ترین مطالعاتی رپورٹیں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جیلوں میں جبری طور پر اغوا یا لاپتہ افراد کی موجودگی اور بچوں کی بھرتیوں کو روکنے کیلئے حوثی ملیشیا پر دباؤکی مہمیں چلانے سے متعلق تھیں۔ باغی ملیشیا کی طرف سے بارودی سرنگیں بچھانے اور بچوں کیخلاف بڑے پیمانے پر پامالیوں کے بارے میں بھی رپورٹیں تیار کی گئیں۔ ڈاکٹر عسکر نے کہا کہ اس وقت بچوں کی بھرتیوں کا معاملہ سب سے زیادہ الم ناک ہے۔ باغی ملیشیا بچوں کو اپنی اولین صفوں میں بطور انسانی ڈھال استعمال کررہی ہے۔ عسکر نے بچوں کی بھرتی کے حوالے سے عالمی برادری کی تساہل پسندی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے متاثرہ بچوں کو نفسیاتی اور سماجی سپورٹ پیش کرنے کیلئے 25مردوں اور خواتین پر مشتمل ماہرین کی ایک ٹیم تیار کرکے انہیں خصوصی تربیت فراہم کی ہے۔ حوثیوں کی جیلوں میں گرفتار افراد کے حوالے سے عسکر نے بتایا کہ انکی وزارت عالمی تنظیم صلیب احمر کیساتھ رابطہ میں ہے تاکہ قیدیوں کے تبادلے کی صورت نکل سکے۔ وزارت بیرون ملک یمنیوں کے معاملات کی پیروی کیلئے بھی اہم کردارادا کررہی ہے
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |