:اور ہر طرح کے
بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ...

نئی دہلی 20مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) کانگریس کےصدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کیا میں یہ سن کر اداس ہوں کہ 2014 کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی اب عراق نے تصدیق کر دی ہے۔ میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کواب تک امید تھی کہ وہ (یرغمال بنائے گئے لوگ) زندہ ہیں اور محفوظ گھر لوٹیں گے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اس بارے میں ایک بیان دیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بھی اس بارے میں اطلاع دینی چاہی، لیکن ارکان کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے اس کے بارے میں وہ اپنا تفصیلی بیان ایوان میں پیش نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ 39 لوگوں کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے سے ہو چکی ہے۔ بعد میں عراق کی حکومت نے اس معاملہ کی اطلاع دی۔
عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی کا اظہار افسوس
کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عراق میں لاپتہ 39ہندوستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہموصل سے افسوس ناک خبر آئی ہے ۔غم کا اظہار کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں ہے ، 39افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی جائے ۔میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر حارجہ ششما سوراج نے راجیہ سبھا میں آج بیان دیا ہے کہ عراق کے موصل میں2015سے لاپتہ 39ہندوستانیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ان کی لاشوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔جہاز پہلے امرتسر جائے گا، اس کے بعدپٹنہ اور اس کے بعدکلکتہ لایا جائے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |