:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

سیکڑوں سکول بند، بھتے کی پرچیاں موصول ہونے پر پولیس کی تحقیقات شروع
لندن: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)انگلینڈ کے ایک اسکول کو نامعلوم شخص کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل موصل ہونے کے واقعے نے پورے ملک میں خوف ہراس پھیلا دیا ۔جس کے نتیجے میں اسکولوں میں چھٹی کرادی گئی ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسکول کو ای میل کے ذریعے یہ پیغام ملا کہ اسکول کوکسی بھی وقت دھماکے سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ای میل کے بعد نہ صرف متعلقہ اسکول بلکہ کئی دوسرے علاقوں کے اسکولوں کی عمارتیں بھی خالی کرالی گئیں اور بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔اگرچہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف ایک اسکول کو ملی تھی مگر لوگوں میں یہ افواہ پھیلی کہ برطانیہ کے سیکڑوں اسکولوں کو بم دھماکے سے اڑانے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اسکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اس افواء4 کے بعد دارالحکومت لندن کے سیکڑوں اسکول بھی بند کردیے گئے۔اسکولوں میں دھماکے کرنے کی ای میل کی افواہ پر تمام اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین کو بھی تسلی دی گئی کہ ان کے بچے محفوظ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔بعدازاں بتایاگیا کہ ملک کے سیکڑوں اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو بم دھماکوں سیتباہ کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا تھا کہ کئی اسکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں جن میں ان سے بھتہ ادا کرنے کہا گیا ہے اور نہ کرنے پر اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |