:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

غزہ: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی دو کمپنیوں نے حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پرہونے والے حملے کے بارے میں اہم معلومات فلسطینی حکام تک پہنچا دی ہیں۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فری اتھارٹی برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین موبائل کمپنی اور نیشنل کمپنی دونوں نے مشترکہ طورپر وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کے حوالے سے اہم معلومات بہم پہنچا دی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم نے وزیراعظم کے قافلے پرحملے کی تحقیقات کیلئے غزہ اور غرب اردن کے ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کا واقعہ انسانی حقوق سے تعلق رکھتا ہے اور تنظیم اس کے مختلف پہلوؤں سے جاری تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی فون کمپنیوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی معلومات فراہم کردی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں حکام دو فون کمپنیوں پر وزیراعظم کے قافلے پرحملے کے حوالے سے معلومات فراہم نہ کرنے پر عارضی طورپر پابندی عائد کردی تھی۔کمپنیوں پر الزام تھا کہ وہ 15 مارچ کو غزہ کی پٹی میں دورے کے دوران وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پرحملے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |