:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

جب میں کم جونگ سے ملوں گا تو ہوسکتا ہے جلد اٹھ جاؤں یا ہم بیٹھیں اور عظیم ترین معاہدہ کریں ،ٹرمپ کا ریلی سے خطاب
واشنگٹن۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان کی طرف سے امریکی صدر سے ملاقات پر رضامندی کے اظہار کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا "امن قائم کرنے" کے لیے تیار ہے۔امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے مون ٹاون شپ میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب شمالی کوریا اور امریکہ کے راہنماوں میں غیر معمولی روبرو ملاقات کی منصوبہ بندی جاری ہے، جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے والے کم اب اپنے "میزائل نہیں چلائیں گے"۔انھوں نے مزید کہا کہ جب وہ کم سے ملیں گے تو "ہو سکتا ہے میں جلد ہی اٹھ جاوں یا شاید ہم بیٹھیں اور دنیا کا عظیم ترین معاہدہ کریں۔ٹرمپ نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ اںھوں نے جوہری حملے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔اپنی 75 منٹ کی تقریر میں ٹرمپ نے مختلف امور پر بات کی لیکن زیادہ وقت شمالی کوریا کے راہنما کی طرف سے ملاقات کی پیشکش بارے گفتگو میں صرف کیا۔ان کے بقول سابق امریکی صدور بھی یہ کر سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔پنسلوینیا سے وائٹ ہاوس روانگی کے وقت جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ اس موقع پر ہی کیوں انھوں نے یہ پیشکش قبول کی تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں یہ بہت ہی کامیاب رہے گی، ہمیں بہت سی حمایت حاصل ہے۔گزشتہ جمعرات کو جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا کے راہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے "جتنا جلد ممکن ہو" ملنے اور بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |