English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی ضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

share with us

 

گورکھپور۔10مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ساکھ کا سوال بنی گورکھپور پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے ہفتے کے روز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ ہوگی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ پارٹیاں ہفتہ کی شام تک ووٹ مراکز پر پہنچ جائیں گی۔ پولنگ بوتھوں سے لے کر پولنگ پارٹیوں تک کی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گورکھپور کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے اور پھول پور کے ایم پی کیشو پرساد موریہ کے نائب وزیر اعلی بننے کے بعد اس دونوں پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس کی پولنگ 11 مارچ اور نتائج 14 مارچ کو ہوگا۔ضمنی انتخابات کی نگرانی میں 13 ہزار نیم فوجی دستے، پی اے سی اور سپاہیوں کو لگایا گیا ہے اور ڈیوٹی میں سبھی کو پوری مستعدی برتنے کو کہا گیا ہے۔ووٹنگ مراکز میں6 پولنگ بوتھوں کی نگرانی ڈرون سے ہوگی۔ پی سی اے اہلکاروں کو حساس بوتھوں پر ملٹری فورسز کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ گورکھپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیارتھ انروددھ پنکج نے بتایا کہ ضلع میں تعینات تمام پولیس افسر، سی او، تھانہ انچارج، چوکی انچارج اور سپاہیوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ادھر جمعہ کی شام 5 بجے انتخابی مہم بند ہونے کے بعد دوسرے اضلاع سے آئے تمام اسٹار پروموشنل واپس چلے گئے۔ امیدواروں اور حامیوں نے اب ڈور ٹوڈورجاکر پرچارکرنا تیز کردی ہے۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع کے حدود کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ شراب کی دکانوں کو سیل کرنا۔ چیک پوسٹ پر بیریئر لگانے کے ساتھ گاڑیوں کی تلاشی میں تیزی سے اضافہ کردیاگیا ہے۔ گورکھپور ضلع الیکشن افسر راجیو روتیلا نے بتایا کہ تمام ہوٹل اور لاج کی چیکنگ کراکر اس بات کا یقین کریں گے کہ دوسرے ضلع کا کوئی لیڈر شہر میں نہ رکے اور پکڑے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اتوار پولنگ کے دن تک ضلع اور اس کی حد سے 8 کلو میٹر کے دائرے میں شراب کی تمام دکانیں بند کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔روتیلا نے بتایا کہ معذوروں کے لئے اس ضمنی انتخاب میں 577 پولنگ مراکز پر وہیل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ایک مددکرنے والا حاضر رہے گا۔ اس کے علاوہ ووٹ ویب کاسٹنگ کے ذریعہ لکھنؤ اور گورکھپور این آئی سی میں دیکھی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا