English   /   Kannada   /   Nawayathi

دلت نوجوانوں پر بجرنگ دل کارکنان کا حملہ ، معاملہ درج ،نہیں ہوئی کوئی گرفتاری

share with us

چکمنگلور: 27؍فروری2018(فکروخبرنیوز) دلت طبقہ کے دو نوجوانوں پر بجرنگ دل کارکنان کی طرف سے کئے گئے حملہ کے بعد دو نوں کے گذشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر تاخیر سے منظر عام پر آئی ہے ، چکمگلور ضلع کے بجرنگ دل کنوینر کے بھی اس حملہ میں ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے ،معاملہ کی رپورٹ درج کراتے ہوئے متاثرین میں سے ایک شخص دنیش کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا ساتھی گریش ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی دوران ہوٹل پہونچے منجو اور اس کے چیلوں نے محض دلت ہونے کے باعث انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا ،

اور انہیں دلت ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور آخر میں ان پر حملہ کر فرار ہوگئے ، الدورو پولس نے اس معاملہ کی رپورٹ درج کی ہے ،لیکن اس معاملہ میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا