English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار کارڈ کے مراکز میں اضافہ کے کی مانگ کو لے کر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے نام یادداشت

share with us

بھٹکل۔27/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) سر کاری وغیر سرکاری مختلف کاموں میں آدھا ر کارڈ کے مطالبہ پر آدھار کارڈ ہر ایک کی ضرورت بن گیا ہے ،جب کہ بھٹکل میں اب تک کئی سارے لو گ مو جود ہیں جن کا آدھار کارڈ اب تک نہیں بنا ہے ، جن کی بناء پر اب لو گ اس کو بنا نے کی فکر میں ہے ، بھٹکل میں اس کے لئے صرف ایک مر کز ہونے کی وجہ سے لو گوں کو کافی پریشانی کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ، جس کی بنا پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا ،

جس میں آدھار مراکز کے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ، اس موقع پر پا رٹی کے صدرجناب خطیب شوکت صاحب نے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ بھٹکل میں صرف ایک مر کز ہو نے کی وجہ سے کئی سارے لو گوں کو انتظار کے بعد واپس لو ٹنا پڑ تا ہے ،لو گوں کو مشکلات اور پریشا نی کی نظر مراکز میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے ،مگر اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی عدم مو جود گی سے دوسرے آفیسر نے میمورنڈم لیا، جنھوں نے میمورنڈم کو آگے بڑھانے کی یقین دہا نی کی ،اس موقع پر پا رٹی کے دیگر ذمہ داران بھی مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا