English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے پنچایت کچرا نکاسی میں ناکام ،مناء روڈ پر کچروں کے ڈھیر سے عوام پریشان

share with us

کچرا نکاسی کے لئے جلد انتظام کیا جائے ، ایس ڈی پی آئی اور مدینہ ویلفیر ایسو سی ایشن نے کیا مطالبہ 

بھٹکل 28؍ فروری 2018(فکروخبرنیوز) ہیبلے گرام پنچایت کے منیٰ روڈ نزد مدینہ کالونی میں جمع کچروں کے ڈھیر متعلقہ پنچایت کی جانب سے نہ اٹھائے جانے کے خلاف یہاں کے مکینیوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ آج صبح ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ہیبلے پنچایت پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی گئی تو دوسری طرف مدینہ ویلفیر اسوسی ایشن کے نوجوانوں نے یہاں جمع ہوکر اخباری نمائندوں کو بیانات دیتے ہوئے متعلقہ پنچایت سے ان کچروں کے ڈھیرکو ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ۔

آج صبح ہیبلے پنچایت میں یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوءء ایس ڈی پی آئی کے ذمہ دار جناب ظہیر نے کہا کہ کچروں کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے طرح کی طرح کی بیماریاں پھیلتی ہیں اور لوگوں کو جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں پیش رفت کرتے ہوئے کچروں کے ڈھیر یہاں سے اٹھانے کا کوئی بندوبست کرے اور گھروں سے کچرہ اٹھانے یا کوئی اور طریقہ جس سے مقامی لوگ وہاں کچرہ نہ پھینکے اختیار کیا جائے۔ انہو ں نے یہ بھی بتایا کہ جب لوگوں کو کچروں کے ڈھیر پھینکنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے تو مجبوراً جہاں کچرہ جمع ہوتا ہے وہ وہیں پر پھینک کر آگے بڑھتے ہیں۔ شام میں مدینہ ویلفیر کے ذمہ دار مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے بھی کچروں کی نکاسی کے لیے جلد ازجلد کوئی قدم اٹھانے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم کئی مرتبہ متعلقہ پنچایت کے ذمہ داروں سے اس مسئلہ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے لیکن اس سلسلہ میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے ساتھ محلہ کے دیگر افراد نے بھی کہا کہ چار سال سے یہاں یہ مسئلہ ہے او رکوئی اس طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ راستہ خرابی کی وجہ سے روزانہ منوں مٹی ہمارے گھروں میں داخل ہوتی ہے جس سے جو پریشانی ہورہی ہے وہ ہمیں ہی معلوم ہے۔ جب اس سلسلہ میں اخباری نمائندو ں سے متعلقہ علاقہ کے پنچایت ممبر سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کچرو ں کا جو مسئلہ ہے وہ واقعی اہم مسئلہ ہے لیکن پنچایت کے پاس کچرہ کی نکاسی کے بعد اس کوڑا کرکٹ کو پھینکنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم نے بلدیہ کے ذمہ داروں کی بات چیت کی اور تنظیم کے ذمہ داروں سے ملاقات کی ہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی بات ابھی آگے نہیں بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوڑا کرکٹ پھیکے جانے کی جگہ تعیین ہوجاتی ہے ہم کچرہ نکاسی کا کام شروع کردیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا