English   /   Kannada   /   Nawayathi

کالی مرچ زراعت میں کارنامہ انجام دینے پر بھٹکل کے عبدالواحد خطیب کی گئی تہنیت

share with us

محکمۂ زراعت کرناٹک نے زراعت کے شعبہ میں ان کی خدمات کو سراہا 

بھٹکل 27؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز) ریاستی محکمۂ زراعت کی جانب سے بھٹکل تعلقہ سطح پر کالی مرچ کی زراعت میں کم وقت میں زیادہ کاشت کیے جانے پر جناب عبدالواحد خطیب کی تہنیت کی گئی ۔ تعلقہ کے کنٹوانی علاقہ کے ہائی اسکول میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے ان کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی ۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے جناب عبدالواحد خطیب صاحب نے بتایا کہ اس تہنیت پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور تمام لوگوں کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ وہ زراعت کے میدان میں آگے بڑھیں اور قوم اور ملک کا نام روشن کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم بچپن سے یہی سنتے آرہے تھے کہ کوڈک ، مڈی کیری اورایسی علاقوں میں کالی مرچ کی زراعت ہوتی ہے جہاں بنسبت ساحلی علاقوں کے سردی زیادہ ہوتی ہے لیکن جب جناب مزمل قاضیا صاحب اسپائسیس بورڈ کے چیرمین بنے تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ کالی مرچ کی زراعت کے لیے سب سے موزوں جگہ ساحلی علاقہ ہے جہاں بہتر انداز میں اس کی زراعت کی جاسکتی ہے۔اس کے بعد ان دل میں تہیہ پیدا ہوا ہے کہ اس کی کاشت کی جانی چاہیے اور انہوں نے اس جانب قدم بڑھاتے ہوئے بلال کھنڈ میں اس کی زراعت کی۔ ان کے مطابق کالی مرچ تیار ہونے کے لیے چار سے چھ سال درکار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے ایک سال کے اندر سرکاری کھاد اور داواؤں کے استعمال کے بغیر اس کو ممکنات میں سے بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہر زراعت کا ماننا ہے کہ یہ ممکنات میں سے نہیں ہے لیکن اللہ اگر چاہے اور انسان محنت کرے تو ناممکن چیز بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے اور میرے اس عمل سے یہ بات اب واضح بھی ہوگئی ہے۔ فکروخبر سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے کارنامہ پر ماہر زراعت بھی حیران ہیں اور انہوں نے صاف کہا ہے کہ وہ اس کو آگے بڑھانے اور اس پورے ساحلی پٹی میں اس کی زراعت کے لیے ان سے ضرور مشورہ کریں گے۔ ادارہ فکروخبر اس تہنیت پر جناب عبدالواحد خطیب صاحب کی خدمت میں خصوصی مبارکبادی پیش کرتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا