English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور اوپن ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی شاندار جیت

share with us

بھٹکل :25؍فروری2018(فکروخبرنیوز)ہوناور میں منعقدہ اوپن ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی سرپن کٹا ٹیم نے فائنل مقابلہ میں جیت درج کرتے ہوئے انعامی رقم اورٹرافی اپنے نام کر لی ہے ،ہوناور میں 23 فروری گیلیرا بلگاچیکولی (ہوناور ) اور تعلقہ امیچور کبڈی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے اوپن ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں تین ضلع سے کل 17ٹیموں نے شرکت کی تھی ،جس میں بھٹکل کے مختلف اسپورٹس کلب سے منتخب شدہ تین ٹیمیں بھی شامل رہیں اور خوشی کی بات یہ رہی کہ فائنل مقابلہ بھٹکل کی ہی دو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ،

پہلا سیمی فائنل بھٹکل فرینڈس اور اڈپی کے مابین کھیلا گیا ،جس میں بھٹکل فرینڈس کی طرف سے نعمت اللہ موٹیاکوسموس کے مدثر مبارک اور سوپر اسٹار کے نہال رکن الدین نے کمال کے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلائی ،اس مقابلہ کو بھٹکل فرینڈس نے 22-13سے میچ میں فتح حاصل کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ،وہیں دوسرا سیمی فائنل سرپن کٹا اور اچلا کے مابین کھیلا گیا جس میں سرپن کٹا نے 22پوائنٹ کی برتری حاصل کرتے ہوئے میچ کو یک طرفہ بنا دیا،اسی جیت کے ساتھ فائنل میں بھٹکل کی ہی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابلہ میں تھی جہاں سرپنکٹا کے کھلاڑی ہریش نائک نے اپنی آل راؤنڈ ر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھٹکل فرینڈس کے خلاف خطابی جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ، اور اس مقابلہ میں جیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی سرپن کٹا خطاب اور انعامی رقم کی حقدار بنی ،اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر کی ٹرافی سرپن کٹا کے کھلاڑی ہریش نائک کے نام رہی ، جبکہ بیسٹ رائٹر کا خطاب ناگراج کے نام رہا ،وہیں بیسٹ کیچرمنوج نائک رہے، خیال رہے کہ فائنل میں پہلا انعام 27000ہزار جبکہ دوسرا انعام 17000رکھا گیا تھا ، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا