English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر اے آئی یو ڈی ایف مضبوط ہورہی ہے تو فوج کے سربراہ کو تکلیف کیوں؟

share with us
naseem khan

فوج کا کام ملک کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ داخلی سیاست میں حصہ لینا: نسیم خان

ممبئی۔24فروری2018(فکروخبر /ذرائع) زمینی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے اے آئی یوڈی ایف کے تعلق سے دیئے گئے بیان پر آج یہاں ریاست کے سابق کابینی وزیر اور سینئر کانگریسی لیڈر محمد عارف نسیم خان نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کا یہ بیان کسی طور پر ان کے عہدے کے شایانِ شان نہیں ہے۔ اگر آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی سربراہی والی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف تیزی سے بڑھ رہی ہے تو انہیں اس سے کیا تکلیف ہورہی ہے۔ فوج کے سربراہ کا کام ملک کے سرحدوں کی حفاظت ہے نہ کہ کسی سیاسی پارٹی کے عروج وزوال پر اپنی رائے ظاہر کرنا۔

محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ اگر شمالی مشرق کی ریاستوں میں اے آئی یو ڈی ایف بڑھ رہی تو اپنے عوامی کاموں کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور اگر بی جے پی کمزور ہورہی ہے تو اپنی فرقہ پرستانہ سوچ اور عوام مخالف کاموں کی وجہ سے کمزور ہورہی ہے۔ ایسے میں جنرل بپن راوت کو اس بات کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے کہ بی جے پی کے مقابلے میں اے آئی یو ڈی ایف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور پڑوسی ممالک کی جانب سے متواتر ملک مخالف سرگرمیاں جاری ہیں، ایسی صورت میں یہ فوج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک کے خارجی دشمنوں سے سرحد وں کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کو اگر بی جے پی کے زوال سے اتنی ہی تکلیف ہے تو انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوجانا چاہئے۔ ملک کے ایک باوقار عہدے پر رہتے ہوئے انہیں ملکی سیاست میں دخل دینا کسی طور زیب نہیں دیتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا